سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Published On 05 December,2024 05:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3134 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 44 ارب 13 کروڑ 56 لاکھ 65 ہزار 972 روپے مالیت کے 72 کروڑ 15 لاکھ 94 ہزار 986 شیئرز کا لین دین ہوا۔