مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، سبزی اور پھلوں کے دام آسمان سے باتیں کررہے ہیں، شہری خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے بھی پریشان ہیں۔
ٹماٹر کی سرکاری قیمت 160 اور پیاز 160 روپے کلو مقرر ہے مگر مختلف بازاروں میں تاجروں نے مرضی کی قیمتیں لگا رکھی ہیں، آلو 130 روپے سے ایک 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
سیب 150 روپے سے ڈھائی سو روپے کلو، ادرک کی قیمت 510 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، گاجر 110 روپے کلو، ٹینڈے 90 روپے سے 100 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے ہیں، اسی طرح بند گوبھی 150 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔