سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈر اینڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی

Published On 18 December,2024 05:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

بعدازاں سٹاک مارکیٹ مثبت سے منفی زون میں چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 45 ارب 80 کروڑ 94 لاکھ 64 ہزار 192 روپے مالیت کے 50 کروڑ 72 لاکھ 35 ہزار 151 شیئرز کا لین دین ہوا۔