5247 پوائنٹس کا اضافہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

Published On 14 December,2024 04:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔

رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں 5247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 4.83 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس رہی۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم تعین سطح 1 لاکھ 07 ہزار 625 پوائنٹس رہی، بازار میں ایک ہفتے میں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 732 ارب روپے بڑھ کر 14587 ارب روپے ہوگئی۔