اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر

Published On 11 December,2024 12:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکاء نے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ اسلامی مالیاتی نظام کو یکساں معیار کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ای ایس جی کا پرچار کرتی رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامک فنانس معاشرتی پائیداری فراہم کرتا ہے، ملکر کام کرنا اس کھیل کا عنوان ہے، بطور گورنر ہم نے مائیکرو فنانس این جی او کو مائیکرو فنانس بینک بننے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ بطور وزیر خزانہ کیپٹل مارکیٹ میں سکوک متعارف کرائے، سکوک نے حکومت کو سستا قرض مہیا کیا ہے، اسلامک فنانس پر ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔