پاکستان سٹاک ایکسچینج: سال کے آخری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا

Published On 31 December,2024 04:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کےآخری دن کاروبار منفی رجحان رہا۔

سال 2024 کے آخری دن اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر مندی چھاگئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دن بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور 100 انڈیکس میں 3907 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 6 کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار 755 روپے مالیت کے 58 کروڑ 5 لاکھ 21 ہزار 510 شیئرز کا لین دین ہوا۔