2024 میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی مارکیٹ کارٹلزکے خلاف بھرپورکارروائیاں

Published On 31 December,2024 07:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سال 2024 میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے مارکیٹ کارٹلزکے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔

2024 میں کمپٹیشن کمیشن نے27 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے، جرمانے گمراہ کن مارکیٹنگ، گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافہ اور کارٹل بنانے پر کئے گئے، جرمانے گھریلو استعمال کی اشیا، پینٹ، فارما اور ملک کے دیگر شعبوں کی کمپنیوں پر لگائے گئے۔

سال 2024 میں کمپٹیشن کمیشن نے کارٹلز کے خلاف 11 نئی تحقیقات شروع کیں، تحقیقات ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں شروع کی گئیں۔

2024 میں کمپنیوں کو کمپٹیشن قوانین کی خلاف ورزی پر 32 شوکاز جاری کئے گئے، شوکاز فرٹیلائزر، ریئل سٹیٹ، تعلیم، فارماسیوٹیکل اور ایف ایم سی جی کے شعبے میں جاری کئے گئے۔

سال 2024 میں کمپٹیشن کمیشن نے کمپنیوں کے 64 مرجرز کی منظوری دی تھی، 2024 میں پاور ڈسٹری بیوٹر، انشورنس، ایل این جی اور روڈ کنسٹرکشن کی مارکیٹ کی ریسرچ کی گئی۔