کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد اچانک منفی زون میں چلی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک مارکیٹ میں 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 750 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، 1904 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 20 ارب 25 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 280 روپے مالیت کے 25 کروڑ 42 لاکھ 81 ہزار 505 شیئرز کا لین دین ہوا۔