کراچی: (حمزہ گیلانی) سال 2025 کا پہلا ہفتہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کیلئے ریکارڈ ساز رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 6 ہزار 235 پوائنٹس بڑھا، ہنڈرڈ انڈیکس 4.1 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 587 کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 217.5 ارب مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 5.25 ارب روپے رہا، شیئرز قیمت بڑھنے سے ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 507 ارب روپے بڑھی، مارکیٹ کپیٹلائزیشن اضافے سے 14 ہزار 633 ارب روپے رہی۔
ماہر معیشت کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار متحرک رہے، جنوری میں شرح سود مزید کم ہوگی۔