نئے سال کا آغاز! سٹاک مارکیٹ میں بڑا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا

Published On 01 January,2025 10:27 am

کراچی: (حمزہ گیلانی) نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 322 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔