سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

Published On 09 January,2025 04:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا، کاروباری روز کے اختتام پر 1510 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1904 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 8 کروڑ 47 ہزار 164 روپے مالیت کے 26 کروڑ 88 لاکھ 82 ہزار 362 شیئرز کا لین دین ہوا۔