کراچی: (دنیا نیوز) فیڈریشن چیمبر کا وفد بنگلا دیش پہنچ گیا۔
سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبر ثاقب فیاض مگوں نے ڈھاکا سے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
ثاقب فیاض مگوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 12 سال بعد فیڈریشن چیمبر کا وفد بنگلا دیش آیا ہے، فیڈریشن چیمبر کے وفد کی بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر اور منسٹری آف کامرس سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش فیڈریشن چیمبر اور ڈھاکا چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی بی ٹو بی میٹنگ شیڈول ہیں۔
سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی دوطرفہ تجارت کا حجم صرف 85 کروڑ ڈالر ہے، ٹیرف اور نان ٹیرف بیریئرز ہٹا کر ڈائریکٹ فلائٹس اور شپمنٹ سے دوطرفہ تجارت بڑھے گی۔