کراچی: (دنیا نیوز) رواں ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے منفی کے دوران 100 انڈیکس میں 4 ہزار 340 پوائنٹس کمی ہوئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3.69 فیصد نیچے آنے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ18 ہزار 735 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 13 پوائنٹس رہی۔
سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 91 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 159 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔