کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ذخائر 11 ارب 69 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔