اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر کو جنوری کے دوران 80 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوری کے دوران 872 ارب سے زائد کا ریونیو جمع کیا گیا، جنوری کیلئے ایف بی آر کا ریونیو ہدف 956 ارب روپے مختص کیا گیا تھا، ایف بی آر نے جولائی سے جنوری 6 ہزار 496 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر کا جولائی سے جنوری ٹیکس ہدف 6 ہزار 964 ارب روپے تھا۔
ایف بی آر کا جولائی سے جنوری مجموعی ریونیو شارٹ فال 465 ارب سے زیادہ ہو گیا۔