کراچی : ایف بی آر کے ریجنل آفس ون کا 110 فیصد ماہانہ ٹیکس ہدف عبور

Published On 04 February,2025 04:35 pm

کراچی:(دنیا نیوز) ایف بی آر کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے 110 فیصد ماہانہ ٹیکس ہدف عبور کرلیا ۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق آر ٹی او 1 کو ماہ جنوری میں ٹیکس وصولی کا 26ارب روپے کا ہدف دیا گیا تھا، ریجنل آفس نے 28 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کر لی جبکہ 100 فیصد ماہانہ ہدف سے 10 فیصد زیادہ وصولی کی  ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس ون نے سب سے زیادہ ریجن میں ٹیکس وصولی کی ، دسمبر 2024 اور جنوری 2025 مہینوں میں 1ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

ریجنل ٹیکس آف ون کیلئے فروری اور مارچ میں  3سے4 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔