کراچی: (حمزہ گیلانی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب کی ہیرا پھیری اور کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایکسپورٹ سہولت سکیم کی آڑ میں97کروڑ 70لاکھ روپے کا بڑافراڈپکڑلیا، دو جعلساز کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کر کے قیمتی دھات کے سانچوں کی درآمد میں ای ایف سی کا غلط استعمال کیا۔
ایف بی آر کے مطابق جعلساز کمپنیزنے قیمتی دھات کے47 کنٹینرز درآمد کیے،ایک ہزار560 میٹرک ٹن مال غائب کرکے صرف 111 میٹرک ٹن مال ظاہر کیا ،جعلساز کمپنیوں نے ملی بھگت سے ایک ارب 60 کروڑ روپے درآمد شدہ مال میں ہیرا پھیری کی ۔
حکام نے بتایا کہ ایک جعلساز کمپنی نے49کروڑ90لاکھ اور دوسری کمپنی نے 47کروڑ80لاکھ روپے کا ٹیکس چوری کیا جس کی ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ، جعلساز کمپنیاں ایف بی آر کی ایکٹو رجسٹریشن فہرست میں شامل نہیں ۔