پاکستان زیتون کی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب گامزن

Published On 11 February,2025 10:29 am

اسلام آباد: (حریم جدون) پاکستان زیتون کی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہے، ملک بھر میں 37 لاکھ سے زائد زیتون کے پودے لگائے گئے ہیں۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق زیتون کی کاشتکاری میں بلوچستان سرفہرست ہے، بلوچستان میں زیتون کے 19 لاکھ 29 ہزار 342 پودے لگائے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 6 لاکھ 82 ہزار 448 درخت لگائے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 205 زیتون کے پودوں کی کاشتکاری کی گئی ہے۔

اسی طرح آزاد جموں و کشمیر میں زیتون کے ایک لاکھ 64 ہزار 773 درخت لگائے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 71 ہزار 751 اور اسلام آباد میں زیتون کے 65 ہزار 675 درخت لگائے گئے ہیں۔