یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایک دن میں 2900ملازمین فارغ

Published On 15 February,2025 10:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ایک دن میں 2900ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے، تمام فارغ کیے جانے والے ملازمین کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بیشتر ملازمین گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے، دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین بھی فارغ کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔