اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

Published On 28 February,2025 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے نرخوں میں کمی کر دی۔

اوگر کی جانب سے ایل پی جی کے نرخ میں 6.15 پیسے فی کلو گرام کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے فی کلو گرام مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 72 روپے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2924 روپے مقرر کی گئی ہے۔