بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم موجود ہونے پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، اعلان کر دیا گیا

Published On 01 March,2025 07:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت تخفیف غربت نے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کر دیا۔

وزارت تخفیف غربت نے زکوٰۃ کے نصاب کے حوالے سے بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق بینکوں میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

مراسلہ کے مطابق بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کے اکاؤنٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، زکوٰۃ کٹوتی رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔