حکومت پاکستان کا پہلے گرین سکوک کے اجرا کا اعلان

Published On 07 May,2025 06:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے پہلے گرین سکوک کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق گرین سکوک سے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری راغب ہو گی، ابتدائی اجرا 20 سے 30 ارب روپے تک ہو گا، نیلامی کے ذریعے فروخت ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے لسٹ اور فروغ دیا جائے گا، میزان بینک، بینک الفلاح، دبئی اسلامک بینک، بینک اسلامی جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز ہیں۔

کابینہ کی منظور کردہ پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک کی بنیاد پر اجرا کیا گیا، گرین سکوک پائیدار ترقی اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کو ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری کا منفرد موقع ملے گا، یہ پائیدار فنانس کو پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی میں ضم کرنے کا تاریخی قدم ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گرین سکوک وسیع تر سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا اور مالیاتی منڈیوں کو گہرا کرے گا۔