عالمی ومقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا

Published On 15 May,2025 04:25 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 67 ڈالر کمی کیساتھ 3168 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 5745 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 379 روپے ہوگئی۔ 




Recommended Articles