آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف 14305 ارب روپے مقرر

Published On 16 May,2025 11:40 am

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب روپے مقرر کر دیا گیا۔

ایک دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی شرح نمو اور مہنگائی کے باعث ٹیکس آمدن 13 ہزار 275 ارب روپے رہ سکتی ہے، 1030 ارب روپے سے زائد انفورسمنٹ اور پالیسی اقدامات سے اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور معاشی ٹیم کے درمیان ورچوئلی مذاکرات میں ٹیکس اہداف فائنل ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی تجویز سے آئندہ مالی سال انفورسمنٹ اقدامات سے 600 ارب روپے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے تمباکو، بیوریجز اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ٹرانسفارمیشن پلان، رئیل ٹائم ڈیٹا پروڈکشن ڈیٹا، ڈاکیومینٹیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران پرائمری بیلنس کا ہدف حاصل کرنے پر کاربند رہا جائے، عدالتوں میں پھنسے ٹیکس کیسوں کو جلد کلئیر کیا جائے۔