عالمی و مقامی سطح پر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

Published On 26 May,2025 05:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کمی کیساتھ 3331 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2228 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہوگئی۔