پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان

Published On 27 May,2025 10:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 599 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 881 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 221 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 282.06 روپے سے کم ہو کر 282 روپے پر آگیا ہے۔