5 سالہ مستقل صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے: گوہر اعجاز

Published On 09 June,2025 12:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین اکنامک پالیسی تھنک ٹینک و سابق وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ 5 سالہ مستقل صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے، صنعت کاری ہماری اولین ترجیج ہونی چاہیے۔

بجٹ تجاویز پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے لکھا کہ شرح سود 6 فیصد اور صنعت کیلئے توانائی کے نرخ 9 سینٹ فی یونٹ بہت اہم ہیں، تنخواہ دار افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 20 فیصد تک محدود ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپر ٹیکس صرف ان کارپوریشنز پر لاگو ہونا چاہیے جن کا منافع 10 ارب روپے سے زیادہ ہو۔

سابق وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس گھر کے مالکان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے جسے واپس لیا جانا چاہیے، زراعت کو جدید بنانا اور پیداواری صلاحیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔