دو سالوں میں ترسیلات زر کے حجم میں اضافہ ہوا ہے: وزیر خزانہ

Published On 10 June,2025 06:41 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دو سالوں میں ترسیلات زر کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سٹیٹ بینک کے ذریعے ہر سال سول ایوارڈز دیئے جائیں گے، چھوٹے کسان کو قرض فراہم کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بغیر ضمانت کے ایک لاکھ کے قرضے فراہم کریں گے، نیشنل سیڈ پالیسی منظور کے آخری مراحل میں ہے، کپاس کی فصل کی بحالی کے لئے مربوط کوششیں کی گئی ہیں، ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب ہو گی، جاری اخراجات کا تخمینہ 16286 ارب تخمینہ ہے پنشن کے اخراجات کے 1055 ارب مختص کئے گئے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بی آئی ایس پی کی کوریج بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے، کفالت پروگرام ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔