قومی اسمبلی اور سینٹ کمیٹیوں نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی

Published On 17 June,2025 04:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی۔

وفاقی دارالحکومت میں سید نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں قائمہ کمٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر سیلز مسترد کر دیا اور نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی، چیئرمین کمیٹی قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتیں سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی کچھ تجویز نوٹ کرلی گئی ہے، جبکہ نوید قمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے پر ایف بی آر کی تجویز کو مسترد کر دی۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی  سولر پینل پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی۔