اسلام آباد:(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ سے متعلق سر جوڑ لیا، پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں کی صدارت پارلیمانی پارٹی کی سینئر قیادت نے کی۔
پرویز اشرف، خورشید شاہ، اعجاز جاکھرانی ،مرزا اختیار بیگ، شرمیلا فاروقی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوئےجب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی، پیپلزپارٹی کا تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا گیا۔