محکمہ ریلوے کا ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

Published On 18 June,2025 03:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اورسیلونز کے کرایے میں 3 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جبکہ فریٹ ٹرینوں کا کرایہ 4 فیصد بڑھایا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہوگا۔