خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گر گیا جس سے ریلوے ایس ٹی جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ پل گرنے سے ریلوے ایس ٹی اکرم اور خاتون ملبے کے نیچے دب گئے تھے، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پل قیام پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا ، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا نوٹس، 3 افسر معطل
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسر معطل کر دیئے۔
وفاقی وزیر نے پل گرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف اور گریڈ 16 کے انسپکٹر برِج ملتان محمد عادل کو معطل کر دیا جبکہ سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔