اسلام آباد:(دنیا نیوز) نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیوں کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیوں کی آخری تاریخ 19 جون مقرر ہے، قومی ایئر لائنز کی نجکاری کیلئے 8 کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کیں۔
دوسری جانب نجکاری کمیشن کے اعلامیہ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اب تک 8 میں 5 اظہار دلچسپی کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔