لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا۔
فضائی حدود بند ہونے سے 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹ آج شام 6 بجے تک بند رہیں گے۔