لاہور: (دنیا نیوز) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔