لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند، اسلام آباد اور کراچی کی بحال

Published On 07 May,2025 10:13 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی فضائی حدود کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کیلئے دوبارہ بند کر دیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند کئے گئے ہیں، لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کیلئے بند کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی، گلگت، سکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تاہم ابھی تک کسی پرواز نے لینڈ یا ٹیک آف نہیں کیا۔

اس سے قبل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود مکمل بحال کرنے کا نوٹم جاری کیا تھا، نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر سپیس کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارتی بزدلانہ حملے کے بعد نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ ایئر سپیس کو عام پروازوں کیلئے بند کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلاخوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔




Recommended Articles