پاک فوج نے بھارت کے مزید 4 ڈرون مار گرائے، تعداد 7 ہوگئی

Published On 07 May,2025 12:59 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج نے بھارت کے مزید 4 ڈرون مار گرائے، تعداد 7 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی، جس پر پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کو مار گرایا۔

پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لے لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، اب تک کل 7 بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے اور ایک ڈرون تباہ کیا جا چکا ہے۔