اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایشیائی ترقیاتی کیساتھ ویمن انکلوسیو فنانس سیکٹر پروگرام پر دستخط ہو گئے۔
350 ملین ڈالر میں سے 300 ملین ڈالر پالیسی بیسڈ قرض جبکہ 50 ملین ڈالر انٹرمیڈیٹری قرض ہوگا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین کو کاروبار، روزگار سمیت دیگر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے، پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اقتصادی امور سبینہ قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پراجیکٹ ہیڈ دنیش راج شیوکوٹی نے معاہدے پر دستخط کئے۔