اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا اہم فیصلہ، افسران کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلے کیے گئے جس کے مطابق لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت جاری کر دی، سٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
اجلاس میں ٹریفک افسران کو سٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔