کراچی: (دنیا نیوز) حکومت نے قومی بچت سکیموں کے منافع پر نمایاں کمی کر دی۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے گھٹ کر10.60 فیصد پر آگئی۔
اسلامک سیونگ اکاؤنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کر دیا۔
ماہرین کے مطابق قومی بچت سکیموں کے منافع پر کمی سے سٹاک سرمایہ کاری کے تسلسل میں مزید اضافہ ہوگا۔