اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی درآمد حکومت سیکٹر میں کی جائے گی۔
چینی کی امپورٹ بارے فیصلہ اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، حکومت نے چینی کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ مہنگی چینی بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔