5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی

Published On 27 June,2025 05:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اشیائے خورو نوش اور چینی کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اصولی منظوری دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی نے چینی کے شعبے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا، اجلاس میں ملکی پیداوار، درآمدی ضروریات، سپلائی چین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ بھی شریک ہوئے۔

فوڈ سکیورٹی اینڈ انڈسٹریز کے سیکرٹریز اور دیگر سینئر سرکاری افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صارفین اور سپلائرز دونوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔