اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکا و چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر بائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چین جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار یو این سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کے لیے جولائی میں ہی امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم جولائی میں ہی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔