اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔
اسحاق ڈار نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کی سائیڈ لائنز پر قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کیا، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اکتوبر 2025 میں پاکستان کے آئندہ اعلیٰ سطح کے دورے کا خیرمقدم کیا۔