اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائےخارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر مذمت کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔