تہران: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترک ایوان صدر کے مطابق رجب طیب اردوان نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ ترکیہ جوہری مذاکرات کی بحالی میں سہولت کاری کو تیار ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
رجب طیب اردوان نے روسی صدر پیوٹن سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ ایران اسرائیل تنازع فوری ختم ہونا چاہئے، سفارتکاری کیلئے جگہ بنانی چاہیے۔