انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں: اقوام متحدہ

Published On 16 June,2025 06:48 pm

جنیوا : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایران اور اسرائیل کشیدگی کم کریں۔

انسانی حقوق کاؤنسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنروولکر ترک نے کہا انسانی جانوں کے تحفظ اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری کو استعمال کیا جائے۔

وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی پر انہیں گہری تشویش ہے، انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ جلد سفارتکاری کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملے بند کرنے کےلیے مذاکرات شروع کریں۔

وولکر ترک نے کہا کہ دونوں فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں اور عام آبادی کو جنگ میں مت گھسیٹیں۔