اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان نے تمام بین الاقوامی نیوکلیئر ضوابط پر دستخط کئے ہیں اور اپنی جوہری صلاحیت کو صرف ملکی دفاع اورعوامی مفاد کیلئے استعمال کرتا ہے، جبکہ اسرائیل کا طرزِ عمل عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 15, 2025
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے، اسرائیل واحد ملک ہے جو نہ کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند ہے اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کرتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے پیدا ہونے والے تنازعات کی فکر کرنی چاہیے، یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، ایک بدمعاش ریاست اسرائیل کی سرپرستی کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔