مدینہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا۔
وزارت حج نے کہا ہے کہ سعودی قیادت کی ہدایت پر ایرانی حجاج کی دیکھ بھال کیلئے آپریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں حجاج کے پہلے گروپ کو مدینہ سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے، اس سال تقریباً 76 ہزار ایرانیوں نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔