اسلام آباد:(دنیا نیوز) عراق سے پاکستانی زائرین کی واپسی جاری ہے ، خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان مطابق کراچی اور اسلام آباد کے لیے دو پروازیں باحفاظت پاکستان پہنچ گئیں، باقی زائرین کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عراقی ایئرویز اور دیگر عراقی حکام کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ زائرین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر سفر کے لیے تیار رہیں، وزارت خارجہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی زائرین کی باحفاظت اور منظم واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔